۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا زکی حسن

حوزہ/ طویل عرصہ سے موصوف کے ہمراہ مجالس و محافل میں شرکت کا موقع ملا، اسی طرح 'زینبیہ ٹی وی' کے پروگراموں میں بھی ساتھ رہا، متعدد دفعہ سفر کربلا میں بھی ملاقات رہی ۔ کافی قریب سے دیکھنے اور اخلاق کی کرنوں کو محسوس کرنے کا موقع ملا ۔ خلوص، انکسار، علم نوازی، عبادتوں سے شغف، ذکر اہلبیت علیہم السلام سے خاص لگاؤ، مجلسوں اور فرش عزا کا بے پناہ احترام، ایک ایک کرکے نگاہوں کے سامنے آ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف شاعر اہلبیت مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پرملال پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد ذکی حسن ایڈیٹر جعفری آبزرور، ممبئی نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی غم و اندوہ کے ساتھ خبر موصول ہوئی کہ شاعر اہلبیت علیہم السلام محترم جناب نوشہ رضا معروف بہ رضا سرسوی صاحب اعلی اللہ مقامہ کا انتقال ہوگیا ہے اس پر ملال خبرکو سن کر جو دلی صدمہ ہواہے وہ بیان نہیں ہو سکتا ۔

مولانا موصوف نے کہا کہ طویل عرصہ سے موصوف کے ہمراہ مجالس و محافل میں شرکت کا موقع ملا، اسی طرح 'زینبیہ ٹی وی' کے پروگراموں میں بھی ساتھ رہا، متعدد دفعہ سفر کربلا میں بھی ملاقات رہی ۔ کافی قریب سے دیکھنے اور اخلاق کی کرنوں کو محسوس کرنے کا موقع ملا ۔ خلوص، انکسار، علم نوازی، عبادتوں سے شغف، ذکر اہلبیت علیہم السلام سے خاص لگاؤ، مجلسوں اور فرش عزا کا بے پناہ احترام، ایک ایک کرکے نگاہوں کے سامنے آ رہے ہیں ۔آج موصوف کو مرحوم لکھتے ہوئے قلم لرز رہا ہے ۔

میں اس جانگداز اور پردرد سانحے اور مصیبت پر مرحوم کی بیٹی، فرزند اور دیگر پسماندگان  کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتاہوں اور مرحوم کے لئے خداوند عالم سے نیک اجر ،درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .